حکومت نے اخراجات پورے کرنے کیلئے پٹرول بم کا سہارا لیا : بلاول

حکومت نے اخراجات پورے کرنے کیلئے پٹرول بم کا سہارا لیا : بلاول

خان صاحب!،پٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لیں،ایک ماہ میں 10 روپے تک قیمتوں میں اضافہ کیا ، سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا ،پاکستان مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، پی پی چیئرمین کا بیان

اسلام آباد،کراچی (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ خان صاحب! عوام پر رحم کرو،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو، کراچی سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وفاقی حکومت کو غریب عوام کی مشکلات کا خیال نہیں ، انہوں نے کہاکہ حکومت نے پھر اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے پٹرول بم کا سہارا لیا، ایک ماہ میں پٹرول کی قیمت میں 10 روپے لٹر اضافہ کیا گیا۔پی پی چیئرمین نے مزید کہاکہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھاکہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکی ہے ، سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتے ،پیپلزپارٹی نے مشکل ترین حالات کے باوجود پٹرول کی قیمتوں کومستحکم رکھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں