کورونا کیخلاف سہولیات بڑھا رہے :یاسمین راشد

کورونا کیخلاف سہولیات بڑھا رہے :یاسمین راشد

ساہیوال میں جلد بی ایس ایل لیول تھری لیب قائم کی جائی گی،وزیر صحت ، آئندہ ایام میں ویکسی نیشن کے مزید اہداف حاصل کر لئے جائینگے :خطاب

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کوروناکی چوتھی لہرکی شدت کے پیش نظرپنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کیلئے طبی سہولیات میں اضافہ کیاجارہاہے ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کوروناکی چوتھی لہر خطرناک حدتک مریضوں کو متاثرکررہی ہے ، اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ، تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران کوروناکے مریضوں کیلئے دستیاب اور مزید اضافہ کیلئے طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کریں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالو ں میں کوروناکے مریضوں کیلئے آکسیجن، بستر،وینٹی لیٹرز سمیت دیگر سہولیات وافرمقدارمیں دستیاب ہیں۔ صوبہ بھرمیں روزانہ کی بنیادپر ساڑھے پانچ لاکھ سے چھ لاکھ افرادکوکوروناویکسین لگائی جارہی ہے ،آئندہ ایام میں ویکسی نیشن کے مزید اہداف حاصل کر لئے جائیں گے ،ساہیوال میں جلدبی ایس ایل لیول تھری لیب قائم کی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں