وزارت سائنس کی فافن اور پلڈاٹ کو ای ووٹنگ مشین کے معائنہ کی دعوت

وزارت سائنس کی فافن اور پلڈاٹ کو  ای ووٹنگ مشین کے معائنہ کی دعوت

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے فافن اور پلڈاٹ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)کے معائنے کی دعوت دے دی

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے فافن کے چیف ایگزیکٹو آفیسراور پلڈاٹ کوبھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی ہے ،وزیراعظم ،صدر، پارلیمنٹیرینز اور الیکشن کمیشن ای وی ایم کا معائنہ کرچکے ہیں جب کہ وفاقی وزیر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں