روسی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، تیل کی قیمتوں پر اظہار تشویش

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا رابطہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے تیل کی قیمتیں سو ڈالر تک پہنچنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی طاقتوں کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز کے بحران پر مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے ہنگامی مشاورت کی گئی۔

روس اور سعودی عرب نے تیل کی عالمی منڈیوں کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں