لاہور،ڈاکٹرکے مبینہ غلط انجکشن سے نوجوان جاں بحق، ورثا کااحتجاج

لاہور،ڈاکٹرکے مبینہ غلط انجکشن سے  نوجوان جاں بحق، ورثا کااحتجاج

ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن سے نوجواں جاں بحق ہوگیا ۔غازی آباد کے علاقے نظام آباد کا رہائشی 37 سالہ سلمان معدے کی دوائی لینے مقامی کلینک پر گیا

لاہور(خبر نگار سے )جہاں ڈاکٹر نے اسے انجکشن لگایا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور تڑپتے تڑپتے دم توڑ گیا جس پر لواحقین مشتعل ہو گئے اورانہوں نے احتجاج کیا،ورثا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے سلمان کو غلط انجکشن لگایا جس سے موت ہوئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں