آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کر دی گئی
مظفرآباد(این این آئی)آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کر دی گئی۔ اس سلسلہ میں محکمہ قانون، انصاف ،پارلیمانی امور و انسانی حقوق آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اعجاز خان ، سید شاہد بہار ، چو دھری خالد رشید ، حبیب ضیاء ایڈوو کیٹ ، سردار لیاقت حسین اور میاں عارف حسین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا ہے ۔