منی لانڈرنگ، شہبازشریف آج عدالت پیش نہیں ہونگے
لاہور (محمد اشفاق سے )سپیشل سنٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبو ری درخواست ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی ،شہباز شریف سپریم کو رٹ میں پیشی کے باعث پیش نہیں ہوں گے ۔16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی معیاد آج ختم ہوگئی۔
شہباز شریف طلبی کے باوجود آج سپیشل سنٹرل کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے ۔سپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان ایف آئی اے کے شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے مقدمے کی سماعت کرینگے ،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔
عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار اور شہباز شریف کی ضمانت منسوخی پر وکلا سے دلائل طلب کررکھے ہیں ۔ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کا چالان بھی عدالت جمع کروا دیا گیا ہے ایف آئی اے کی جانب سے مجموعی طور پر 16 ارب روپے منی لانڈرنگ کا چالان جمع کروایا گیا ہے ، مقدمے میں سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے ۔