چینی شہری کی جان بچانے والے رضاکار کی صدر مملکت سے ملاقات

 چینی شہری کی جان بچانے والے  رضاکار کی صدر مملکت سے ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کراچی دھماکے میں چینی شہری کی جان بچانے والے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے رضاکار علی صہیب نے ملاقات کی ۔

یہ ملاقات پیر کو یہاں ایوان صدر میں ہوئی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین ابرار الحق اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عدیل نواز بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں