اسلام آباد ہائیکورٹ:جاوید اقبال کو لا پتہ افرا د کمیشن سے ہٹا نیکی سفارش معطل

اسلام آباد  ہائیکورٹ:جاوید اقبال کو لا پتہ افرا د کمیشن سے ہٹا نیکی سفارش معطل

اسلام آباد،لاہور(وقائع نگار خصوصی،اپنے نامہ نگارسے ،کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکور ٹ نے سابق چیئرمین نیب کو لاپتہ افراد کمیشن سے ہٹانے کی سفارش معطل کردی،سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے طیبہ گل معاملہ میں اپنے خلاف بننے والے انکوائری کمیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین پی اے سی نے معاملہ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کو بھجواتے ہوئے اس پر مزید کارروائی موخر کردی۔ اسلام آباد کمیشن میں دائر درخواست میں جسٹس (ر)جاوید اقبال نے موقف اختیار کیا کہ پی اے سی لاپتہ افراد کمیشن سے ہٹانے کیلئے خط لکھ رہی ہے ،عدالت نے کہاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات کا معاملہ دیگر پٹیشنز میں بھی اٹھایا گیا ہے ،وکیل نے کہاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سات جولائی کے میٹنگ منٹس غیر قانونی قرار دئیے جائیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی نے کہاکہ یہ معاملہ اب پی اے سی سے انکوائری کمیشن میں چلا گیا ہے ، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ کیا پی اے سی نے کارروائی ختم کر دی ہے ؟ آئندہ سماعت پر آگاہ کریں، اگر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کارروائی نہیں چل رہی تو درخواست غیر موثر ہو جائے گی۔

عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت 11اگست تک ملتوی کردی۔سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اپنے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جو کہ غیر آئینی ہے ، آئین کے آرٹیکل دس کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،آئین اور قانون کے تحت ایک ہی معاملے پر ایک سے زیادہ قانونی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ ادھر پی اے سی نے معاملہ پر کارروائی موخر کردی ، چیئرمین نور عالم خان نے کہا کیس بند نہیں کیا جائیگا ،ہم اس کی اوورسائیٹ کرینگے ،یہ مس یوز آف اتھارٹی ہے ،قبل ازیں نور عالم خان نے وزیراعظم کو خط میں جسٹس (ر)جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن سے ہٹانے کی سفارش کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں