الزام تراشی عمران کا وتیرہ

الزام تراشی عمران کا وتیرہ

سکھر (این این آئی) وفاقی وزیر آبی وسائل و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الزام تراشی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا وتیرہ ہے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے جھوٹے الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات پر پہلے بھی عدالت میں کیس بھگت رہے ہیں۔سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 35 پنکچر اور 10 ارب روپے رشوت جیسے الزامات کا انجام قوم کے سامنے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں