نواز کا واپسی کا فیصلہ ،اعظم تارڑ سے ملاقات، حکمت عملی طے
لاہور (محمد اشفاق سے) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔ ٖوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کے دوران حکمت عملی طے کرلی گئی۔
پارٹی سے مشاورت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گاـ ۔لندن میں نواز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ون آن ون ملاقات ہوئی جو دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق قانونی طریقے سے آگاہ کیا اور ان کی تاحیات نااہلی اور سزا کے خلاف اپیلوں سے متعلق بھی بریفنگ دی ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے ،پارٹی مشاورت کے بعد واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا نواز شریف پاکستان کے بارے میں بہت فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے ریاست بچانے کے لیے سیاست قربان کی اور یہی وجہ ہے ملک میں جلد حالات بہتر ہوجائیں گے۔