نواز شریف کی واپسی سے قبل حفاظتی ضمانت دائر کی جائے گی :ذرائع

نواز شریف کی واپسی سے قبل حفاظتی  ضمانت دائر کی جائے گی :ذرائع

لاہور(محمد اشفاق سے)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی پیچیدگیوں پر لیگل ٹیم نے قانونی مشاورت مکمل کر لی۔

عید کے بعد نواز شریف کو وکالت نامے لندن بھجوائے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی لیگل ٹیم نے حکمت عملی تیار کر کے نواز شریف کو بریفنگ دے دی ۔ نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائے گی اور نواز شریف حفاظتی ضمانت ملنے پر لندن سے پاکستان کے لیے ٹریول کریں گے ۔حفاظتی ضمانت کے دوران ہی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ کرانے کی کوشش کی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر جیل جانا قانوناً ضروری ہوا تو نواز شریف کے گھر کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،نواز شریف کے خلاف تمام کیسز جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، تمام عدالتوں سے سرخرو ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں