صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں :اعظم نذیر تارڑ

 صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے  کا اختیار نہیں :اعظم نذیر تارڑ

لاہور(محمداشفاق سے )سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے ، الیکشن فروری 2024 میں ہوں گے ، نگران وزیراعظم کا نام نواز شریف کی مشاورت سے فائنل ہوا ،موجودہ صورتحال میں مارشل کا دور دور تک امکان نہیں ۔

لاہور ہائیکورٹ میں روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کے تحت اب الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے ، آئین صدر کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر الیکشن کی تاریخ کی اجازت دیتا ہے ، صدر نے اس حوالے سے وزیراعظم سے مشاورت تک نہیں کی ، ملک میں حلقہ بندیوں کا شیڈول آچکا ، حلقہ بندیوں کا آئینی مرحلہ مکمل ہونے تک الیکشن کیسے ہوسکتے ہیں ؟ ،حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد عام انتخابات جنوری کے آخر یا فروری میں ہوسکتے ہیں اس سے پہلے الیکشن ممکن نہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ نواز کی وطن واپسی میں تاخیر ان کی صحت سمیت دیگر مسائل ہیں اور اب پارٹی سے مشاورت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، نوازشریف عام انتخابات سے پہلے ملک میں ہوں گے اور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں