سپریم کورٹ بار ،لاہورسے 10امیدواروں کے کاغذات جمع

سپریم کورٹ بار ،لاہورسے 10امیدواروں کے کاغذات جمع

لاہور(محمد اشفاق سے)سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں لاہورسے 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔۔۔

 صدارت کے عہدے کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار شہزاد شوکت اور حامد خان گروپ کے میاں عبدالقدوس میں مقابلہ ہوگا ،دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق لاہور سے ہے ۔تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 31 اکتوبر کو ہوں گے، امیدواروں کی عارضی فہرست کل شائع کی جائے گی، کاغذات منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 11اکتوبرکو وصول کی جائیں گی، اپیلوں پر 16 اکتوبر کوفیصلہ سنایا جائیگا، امیدوار 17 اکتوبر کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ،حتمی فہرست 18 اکتوبر کو شائع کی جائے گی ۔انتخابات میں ملک بھر سے 3756 وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، لاہور 1348، اسلام آباد ، راولپنڈی 678،ملتان 243 اور بہاولپور کے 114 وکلا ووٹ کاسٹ کریں گے ، ریٹرننگ آفیسرکیجانب سے امیدواروں کی کامیابی کااعلان 3نومبرکوکیاجائیگا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں