سابق وائس آرمی چیف سوار خان انتقال کر گئے ،نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

سابق وائس آرمی چیف سوار خان انتقال کر  گئے ،نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد (اے پی پی)سابق وائس آرمی چیف و گورنر پنجاب جنرل (ر)سوار خان بدھ کو انتقال کر گئے ۔ ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم کے مطابق جنرل (ر)سوار خان 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

 وہ یکم دسمبر 1924 میں پیدا ہوئے تھے اور 1947 سے قبل برٹش انڈین آرمی جوائن کی تھی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل(ر)سوار خان کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اعلیٰ ریٹائرڈ آرمی افسروں سول و عسکری حکام اور مرحوم کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...