پی ٹی آئی نوازشریف کے کاغذات چیلنج نہیں کریگی:لطیف کھوسہ
لاہور(محمد اشفاق سے )تحریک انصاف نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہاکہ ریٹرننگ افسر لاہور سمیت کسی بھی حلقے سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہیں۔
تو تحریک انصاف نواز شریف کے کسی بھی حلقے سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج نہیں کرے گی۔ عوام فیصلہ کرے گی کہ پارلیمنٹ میں کس نے جانا ہے ہم کو تکنیکی بنیادوں پر کسی کو ناک آئوٹ کرنے کے لیے بھاگ دوڑ نہیں کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف خوشی سے الیکشن میں حصہ لیں لیکن جب عوام میں جائیں گے تو انہیں لگ پتہ جائے گا ۔عوام میں ن لیگ کے خلاف جو غصہ ہے نوازشریف اس کا سامنا نہیں کر پائیں گے ۔