توہین عدالت :ڈی سی اسلام آباد کی حاضری استثنیٰ کی درخواست مسترد

 توہین عدالت :ڈی سی اسلام آباد کی حاضری استثنیٰ کی درخواست مسترد

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کی توہین عدالت کیس میں یکم مارچ کو حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کر دی ۔

 جسٹس بابر ستار نے ڈی سی کو سماعت کے دوران غیر حاضر رہنے پر جاری شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ۔ ڈی سی اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور عدالتی سماعت سے غیر حاضر ہونے پرجاری کئے گئے شوکاز نوٹس کو واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شوکاز نوٹس ڈسچارج کر دیا ۔ ڈی سی نے عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ جانے اور آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کی ۔ عدالت نے کہا توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ ہے جو جمعہ کو سنایا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں