فیروزوالہ: کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ، بھائی زخمی

فیروزوالہ: کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ، بھائی زخمی

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر) جی ٹی روڈ کی آبادی علی پور ٹبہ میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ محنت کش سیف کا 9سالہ بیٹا رحمان مچھروں سے بچنے کے لئے پنکھا لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے چیخ وپکار کرنے لگا اور ساتھ چمٹ گیا، بڑے بھائی نے بچانے کیلئے جیسے ہی چھوٹے بھائی کو ہاتھ لگایا تووہ بھی کرنٹ کی لپیٹ میں آ گیا،ریسکیواہلکار دونوں کو ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ رحمان راستے میں ہی جان کی بازی ہارگیا ۔طبی امداد کے بعد بڑے بھائی کوہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں