راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2022 کیخلاف دائر درخواستوں پر رپورٹ طلب

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی  ایکٹ 2022 کیخلاف دائر  درخواستوں پر رپورٹ طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2022 کیخلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں رپورٹ طلب کرلی۔

 عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایکوائر کی گئی اراضی درست ہے ،سپریم کورٹ روڈا کیس میں پیرامیٹرز طے کر چکی ہے ، کیا درخواست گزاروں کی اراضی عدالتی فیصلے کے مطابق ایکوائر کی جارہی؟،آئندہ سماعت پر جائزہ رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں