سینیٹر بننے پر بلاول ،زرداری کا مشکور

سینیٹر بننے پر بلاول ،زرداری کا مشکور

چارسدہ (آئی این پی ) صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا ایمل ولی خان نے کہاکہ سینیٹ کا رکن بننے پر عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کا مشکور ہوں حمایت پر صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کہ انہوں نے مرکزی صدر اسفندیار ولی کو منایا اور مجھے سینیٹ کا رکن بننے کیلئے مجبور کیا، والدہ کی وفات کے بعد میرے سینیٹ کے رکن بننے سے متعلق کئی باتیں ہوئیں، چارسدہ ولی باغ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہاکہ بلوچستان میں پی پی پی اور اے این پی کے اتحاد سے میں سینیٹر بنا ،اب سینیٹ میں پختونخوا اور بلوچستان دونوں صوبوں کی وکالت کروں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں