وکیل کو چھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا تحریری فیصلہ جاری

 وکیل کو چھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے وکیل زاہد محمود گورائیہ کو چھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،بارہ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت مجرم زاہد محمود گورائیہ کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیتی ہے ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کی قیادت کے رویے کی تعریف کی۔ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کی قیادت گروپ کی صورت میں پیش ہوئیں ،عدالت  نے بار کے عہدیداروں کو زیادہ وکلا کے ساتھ پیش ہونے سے منع کیا ،دونوں بارز کی قیادت نے عدالت کی عزت کی خاطر احکامات کو فوری مانا ،جوڈیشری کی آزادی کیلئے بارز نے کئی قربانیاں دیں،تمام  وکلا کو جوڈیشری کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے ،بار کے ایسے رویے سے جوڈیشری کا ادارہ مضبو ط ہوگا ،پاکستان بار اور پنجاب بار کو ہڑتالوں کے کلچر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ،جوڈیشری کی عزت کے لیے تعاون کرنا ہوتا ہے ، پاکستان بار اور پنجاب کی دیگر بارز کو ہائیکورٹ بار کی قیادت سے سیکھنا ہوگا ،عدالت میں زیادہ وکلا کے پیش ہونے سے تاثر غلط جاتا ہے ،ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے عدالت کو دباؤ میں لایا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں