نیول چیف سے ترک جنرل کی ملاقات، میری ٹائم سکیورٹی پر غور

نیول چیف سے ترک جنرل کی ملاقات، میری ٹائم سکیورٹی پر غور

اسلام آباد (آئی این پی) ترک چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میںنیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دونوں بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد، تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرولز کے ذریعے امن و امان یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ معزز مہمان نے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں