راولپنڈی :خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش

راولپنڈی :خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں ایک خاتون کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے چار لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں ،تمام بچے صحت مند ہیں اورماں بھی ٹھیک ہے۔

 ہزارہ کالونی کی رہائشی مسز وحید کے ہاں بیک وقت6بچوں کی پیدائش ہوئی ،بچوں کو لیبر روم سے نرسری منتقل کردیا گیا ۔بچوں کے والد نے کہا کہ میں انتہائی خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے ایک ہی دفعہ چھ بچوں سے نوازا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں