متعدد وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات سے محروم

متعدد وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات سے محروم

لاہور، کاہنہ (کر ائم رپو رٹر،نمائندہ دنیا)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔

مانگا منڈی میں ڈاکو اجمل سے 2 لاکھ 20 ہزار، موبائل فون ، گڑھی شاہو میں جبار سے 1 لاکھ 45ہزار اور موبائل فون ، مسلم ٹاؤن میں خالد سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں اکرام سے 2 لاکھ 50ہزار اور موبائل فون،راوی روڈ میں عمیر سے 1 لاکھ 35ہزار ،موبائل فون ، ستو کتلہ میں آصف سے 30 ہزار روپے اورموبائل فون ، نواں کوٹ میں امین سے 25 ہزار روپے اورموبائل فون ، شاہدرہ میں محسن سے 15 ہزار اور موبائل فون ، گجر پورہ میں امتیاز سے 50 ہزار اور سرفراز سے 15 ہزار روپے اورموبائل فون ، کوٹ لکھپت میں اجمل سے 10 ہزار اورموبائل فون ،اسلام پورہ میں ناصر سے  95ہزار اور موبائل فون ،پائن ایونیو کاہنہ میں شعیب اسماعیل اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ نقدی اور 11 تولہ زیورچھین کر فرار ہوگئے جبکہ برکی سے امتیاز، ریس کورس سے فیاض اور گلبرگ سے یاسر کی گاڑیاں جبکہ نولکھا سے ا مانت ، گجرپور ہ سے ندیم ، اچھرہ سے رفیق ، گوالمنڈی سے دانیال ، جنید اور نصیر آباد سے افتخار کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں