شادباغ :سسرالیوں نے بہوقتل کردی، مقدمہ درج

شادباغ :سسرالیوں نے بہوقتل کردی، مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپو رٹر)شادباغ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

 پولیس کے مطابق مقتولہ سحر اچھرہ کی رہائشی اور ڈینٹسٹ تھی، جسے مبینہ طورپر اس کے شوہر، سسراور جیٹھ نے گلاکاٹ کرقتل کیا۔ سحر کی ہلاکت سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانز ک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ پولیس کے پہنچنے پر سسرالی گھر سے فرار ہو  گئے ۔ مقتولہ کی ایک سال پہلے شادی ہوئی جس کے خاوند نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ سحر کا اکثر اپنے شوہرکے ساتھ جھگڑا رہتا تھا، مقتولہ کے ماموں کی درخواست پر شوہر، سسر، ساس اور جیٹھ پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں