سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں اعجاز احمد چودھری کا جیل سے خط

سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے  پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں  اعجاز احمد چودھری کا جیل سے خط

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چودھری نے جیل سے لکھے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ 22 اپریل سے شروع ہونے والے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے انکے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں ۔

 انہوں نے کہاکہ امید ہے نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اعلیٰ روایات قائم رکھیں گے ۔ پروڈکشن آرڈر جاری کر کے افتتاحی اجلاس میں کئے گئے خطاب کے مطابق تمام ممبران کے استحقاق کا خیال رکھا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں