’’را‘‘کیلئے جاسوسی پرگرفتارملزم کی درخواست ضمانت خارج

’’را‘‘کیلئے جاسوسی پرگرفتارملزم کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد(صباح نیوز،دنیانیوز)سپریم کورٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی"را"کی معاونت کے الزام میں گرفتار ملزم محمددین کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے دوبارہ انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

 عدالت نے قراردیا کہ ٹرائل کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ سے متاثر ہوئے بغیر ملزم کی درخواست ضمانت پر دوبارہ غور کرے اور میرٹ پر فیصلہ کرے ،سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاملزم محمددین کے اکاؤنٹ میں بھارت سے ڈھائی لاکھ روپے کس چیز کے آئے تھے ؟، درخواست گزار افغان شہری ہے اوراس نے نادراسے شناختی کارڈ حاصل کیا ہے ،وکیل نے کہاافغان شہری ہونا ثابت نہیں، جسٹس عائشہ ملک کا کہنا  تھا کہ آپ کے مؤکل کاشناختی کارڈ کیوں بلاک ہے ، ملزم نے عدالتی آبزرویشنز کے بعد درخواست واپس لے لی، بینچ نے پوسٹ ماسٹر جنرل، ناردرن پنجاب ، راولپنڈی اوردیگر کی بلال احمد خان کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی،بینچ نے ریاست پاکستان کی جانب سے افضل قیصر اوردیگر کے خلاف دائر درخواست بھی خارج کردی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں