ضمنی الیکشن پردفعہ 144 کا نفاذ شرمناک، تحریک انصاف

ضمنی الیکشن پردفعہ 144 کا  نفاذ شرمناک، تحریک انصاف

اسلام آباد (نامہ نگار)تحریک انصاف نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات سے قبل صوبائی حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ شرمناک، قابلِ مذمت، دستور سے انحراف اور جمہوریت کی روح پر حملہ ہے ۔

ہاری ہوئی وزیراعلیٰ الیکشن کمیشن کی معاونت سے عوامی مینڈیٹ پر نئے ڈاکے کی تیاری میں ہے ، ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ دستور کا آرٹیکل 16 ہر شہری کو پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کی اجازت دیتا ہے ،عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو ہرانے کیلئے دستور و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں اور انتخابی مہم چلانے کے بنیادی حق سے محروم کیا گیا،21 اپریل کو عوام باہر نکل کر ایک مرتبہ پھر فارم 47 زدہ مینڈیٹ چوروں کو مسترد کریں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں