چھ جماعتی اپوزیشن اتحاد کا پہلا جلسہ فیصل آباد میں ہوگا

چھ جماعتی اپوزیشن اتحاد کا پہلا جلسہ فیصل آباد میں ہوگا

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) چھ جماعتی اپوزیشن اتحاد نے پنجاب میں بھی جلسوں کا اعلان کردیا، پہلا جلسہ فیصل آباد میں ہوگا ،پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پرجلسے ہوں گے۔

تحریک انصاف جلسہ اسٹریجی کمیٹی کااجلاس حماد اظہر کی زیرصدارت ہوا جس میں 26 رکنی کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں جلسوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی تحریک انصاف نے چھ جماعتی اتحاد کے پلیٹ فارم سے پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ کیا پہلے مرحلے میں ڈویژن کی سطح پر جلسے ہوں گے ،پہلا جلسہ فیصل آبادمیں کیاجائے گا فیصل آباد کے جلسے کی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیاجائے گا، دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر جلسے ہوں گے ، تحریک انصاف کی خصوصی کمیٹی نے ضمنی انتخاب میں امیدواروں اورپارٹی کارکنوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کی۔ بائی چیئرمین پی ٹی آئی اورورکز کی رہائی کے حوالے سے کمیٹی اجلاس میں جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں تجویز کیا گیا کے پنجاب کا پہلا جلسہ چند روز میں فیصل آباد میں رکھا جائے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں