بانی پی ٹی آئی کیخلاف عدم اعتماد سے سعودی عرب کا تعلق نہیں، طاہر اشرفی

بانی پی ٹی آئی کیخلاف عدم اعتماد سے  سعودی عرب کا تعلق نہیں، طاہر اشرفی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان سے برادر دوست ملک کو متنفر کرنے کے لیے غیر ذمے دارانہ بیانات دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کا پاکستان آنا خوش آئند ہے ،علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ہم امداد نہیں تجارت چاہتے ہیں،سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیاہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ حج سے متعلق بکنگ کا سلسلہ جاری ہے ، عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں