بڑے ریسٹورنٹس ڈومین میں نہیں، 100کی روٹی بیچ سکتے :بلال یاسین

بڑے ریسٹورنٹس ڈومین میں نہیں، 100کی روٹی بیچ سکتے :بلال یاسین

فیصل آباد ،لاہور (دنیا نیوز،صباح نیوز،آن لائن)وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے ہوٹلوں پر مہنگی روٹی اور نان کی فروخت کے معاملہ پر انوکھی منطق پیش کرتے کہا ہے کہ بڑے ریسٹورنٹس حکومت کی ڈومین(عملداری)میں نہیں آتے ، بڑے ہوٹل 50 اور 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں۔

بڑے ہوٹلوں میں شہری اپنی مرضی سے پیسے ادا کرتے ہیں، ہم چھوٹے تنوروں اور ہوٹلوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔بلال یاسین نے نان روٹی کی قیمتوں کا جائزہ کیلئے دورہ فیصل آباد کیا اور وہاں روٹی ،نان کی قیمت اور وزن چیک کرنے کے لئے مختلف تنوروں اور ہوٹلوں پربھی گئے ۔بعدازاں کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے صوبائی وزیر خوراک نے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی مسلسل کوششوں سے ڈویژن میں 80 فیصد سے زائد مقامات پر روٹی15 روپے اور نان20 روپے میں فروخت ہورہا ہے جسے 100 فیصد کرنے کے لئے اقدامات کا تسلسل جاری رہنا چاہیے ،حکومت کسی طبقہ پر زور و ز بر د ستی فیصلے مسلط کرنے کے قطعی حق میں نہیں ، آٹا قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچا رہے ۔بلال یاسین نے تاجررہنماؤں اور فلورملز ایسوسی ایشن سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات کی اور ان کے جاری تعاون کا خیر مقدم کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں