این اے 47:مصدقہ فارمزکی کاپیاں دینے میں مشکل کیا؟ہائیکورٹ

این اے 47:مصدقہ فارمزکی کاپیاں  دینے میں مشکل کیا؟ہائیکورٹ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 کے کاؤنٹر فائلز، ریٹرننگ افسر کے اپلوڈ کردہ فارم 45 اور اس کے سنیپ شاٹس کی سرٹیفائیڈ کاپیوں کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم عدولی پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔۔۔

 دوران سماعت درخواست گزار و امیدوار حلقہ این اے 47 شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے ، ڈی جی لاء نے درخواست پر اعتراض عائد کیاتو چیف جسٹس نے کہا انہوں نے جو مصدقہ سرٹیفائیڈ کاپیاں مانگی ہیں کیا وہ دینے میں کوئی قباحت ہے ؟ کیا ای ایم ایس اپلوڈ فارم دینے میں کوئی قباحت ہے ؟ ڈی جی لاء نے مہلت کی استدعا کی ، چیف جسٹس نے کہا کیا سرٹیفائیڈ کاپیاں لینے کیلئے یہ الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر دیں؟ مصدقہ فارمز کی کاپیاں فراہم کرنے میں مشکل کیا ہے ؟ ڈی جی لاء نے کہا ہزاروں کے حساب سے دستاویزات ہوتی ہیں ہم دیکھ لیتے ہیں،بعدازاں سماعت ملتوی کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں