ایرانی صدر کی آج لاہور آمد،تعلیمی ادارے بند ،امتحان ملتوی

ایرانی صدر کی آج لاہور آمد،تعلیمی ادارے بند ،امتحان ملتوی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ، اے پی پی )ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد پر آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،محکمہ تعلیم نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گئیں۔۔۔

 لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت آج بروز منگل ملتوی ہونے والا پیپر اب 24مئی کو ہوگا،لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت آج ملتوی ہونے والا پریکٹیکل اب 15مئی کو ہوگا۔پیپر اور پریکٹیکل کی ملتوی اور ری شیڈول تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایرانی صدر کے دورہ لاہور کے موقع پر کل منگل کو لاہور ہائیکورٹ اور لاہور کی سول و سیشن عدالتوں میں چھٹی کی منظوری دے دی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ اور ضلع لاہور کی تمام سول و سیشن عدالتیں بند رہیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں