بجلی بلوں میں فکس چارجز کی وصولی کیخلاف جاری حکم امتناعی میں 2ہفتے کی توسیع

بجلی بلوں میں فکس چارجز کی  وصولی کیخلاف جاری حکم  امتناعی میں 2ہفتے کی توسیع

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے بجلی بلوںمیں 2 ٹیکسوں ،ریٹیلر اور فکس چارجز کی وصولی کے خلاف جاری حکم امتناعی میں دو ہفتے تک توسیع کرتے ہوئے وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل اور ڈ سکوز سے جواب طلب کرلیا۔

نجی کمپنی فلائنگ پیپرز ملز وغیرہ کے وکلا نے مؤقف اپنایا کہ ڈسکوز نے صنعتی بلوں پر غیرقانونی طور پر ریٹیلر اور فکس چارجز شامل کردئیے ہیں انہیں کالعدم قراردیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں