بو ائلر دھماکا ، مزید 4زخمی دم توڑ گئے ، وزیر اعلیٰ کا ا نکوائری کا حکم

 بو ائلر دھماکا ، مزید 4زخمی دم توڑ  گئے ، وزیر اعلیٰ کا ا نکوائری کا حکم

فیصل آباد، لاہور (سٹاف رپورٹر، آ ن لائن ) محکمہ انڈسٹریز اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی نے 5زندگیوں کا چراغ گل کردیا۔ سرگودھا روڈ پر کپڑا فیکٹری میں بغیرحفاظتی اقدامات کام کے دوران بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونے والے مزید 4 مزدور موت کے منہ میں چلے گئے ،جاں بحق مزوروں کی تعداد 5ہوگئی۔

سرگودھا روڈ پرواقع کپڑا فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 12مزدور زخمی ہوگئے تھے ایک مزدور منگل کے روز اور چار گزشتہ روز الائیڈ ہسپتال کے برن سنٹر میں جان کی بازی ہار گئے ۔ تاہم لیبر ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ انڈسٹریز کا بوائلر ڈیپارٹمنٹ تاحال کاغذی کارروائی سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے بوائلر پھٹنے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورکرز سیفٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ ورکرز سیفٹی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے والے فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں