مسلم لیگ ن کا منشور وفاقی وزارتوں کو ارسال، نیب کا خاتمہ شامل

مسلم لیگ ن کا منشور وفاقی وزارتوں  کو ارسال، نیب کا خاتمہ شامل

اسلام آباد(دنیا نیوز)مسلم لیگ ن کا منشور وفاقی وزارتوں کو بھجوا دیا گیا۔ منشور میں نیب کا خاتمہ شامل ہے ، مسلم لیگ ن کے منشور پر عملدرآمد کیلئے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

 حکومتی کارکردگی کی سہ ماہی بنیادوں پر رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔منشور پرعملدرآمد کیلئے خصوصی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کونسل قائم ہوگی، حکومتی ذرائع کے مطابق نیب کو ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوگی، نیب کا خاتمہ دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں