کراچی :پولیس اہلکاروں کے قتل کے مجرم آصف کٹو کو 4 مرتبہ سزائے موت

 کراچی :پولیس اہلکاروں کے قتل کے  مجرم آصف کٹو کو 4 مرتبہ سزائے موت

کراچی (سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کورنگی کے علاقے میں حنیف نہاری پر کھانا کھانے والے 4 پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں آصف کٹو کو 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیدیا۔

 کراچیسینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے کورنگی کے علاقے میں حنیف نہاری پر کھانا کھانے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ عدالت نے ملزم کی جائیداد تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم فہیم لودھی کو بری کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں