عبوری ضمانت منظور

 عبوری ضمانت منظور

وزیرآباد(نامہ نگار) پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ کے خلاف 9 مئی واقعہ میں درج مقدمہ سے عبوری ضمانت وزیرآباد کی مقامی عدالت سے منظور،ایم این اے محمد احمد چٹھہ 9 مئی واقعہ کے بعد روپوش رہے۔

کچھ روز قبل اسلام آباد کی عدالت سے ان پر درج مقدمات میں سے انہیں ایک مقدمہ میں راہداری ضمانت ملی اور وہ منظر عام پر آئے اور اپنی خالی کی گئی صوبائی اسمبلی کی نشست پر اپنے بھائی کی الیکشن کمپئین کی ۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے طور پر حلقہ این اے 66 سے منتخب ہونے والے ایم این اے محمد احمد چٹھہ کی 9 مئی واقعہ میں تھانہ صدر وزیرآباد میں درج مقدمہ سے عبوری ضمانت کے بعد ضمانت کنفرم ہو گئی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد امین میو کی عدالت سے ان کی ضمانت منظور ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں