حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

 حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے قصور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔

 گزشتہ روز دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قصور میں درج مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا ، مقدمہ اندراج کا مقصد شیر افضل کو ان کے فرائض کی انجام دہی سے روکنا ہے ، مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے ، 2 ہفتوں کے لئے حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں