وزیراعظم کے دورہ کراچی پر لیگی وفد کے شکوے شکایات

وزیراعظم کے دورہ کراچی پر  لیگی وفد کے شکوے شکایات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی پر ن لیگ کے وفد نے ملاقات میں مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالوں میں بشیر میمن،کھیل داس کوہستانی ، شاہ محمد شاہ ، علی اکبر گجر سمیت دیگر شامل تھے ۔

ذرائع کے مطابق لیگی وفد نے وزیراعظم سے سندھ میں ن لیگ کا گورنر لگانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سندھ کابینہ میں بھی ن لیگ کی نمائندگی نہیں ہے ۔ لیگی وفد نے کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔سندھ میں امن وامان کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔لیگی وفد نے وزیر اعظم سے امن و امان کی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ اپر سندھ میں ہندو برادری میں امن و امان سے متعلق تشویش پائی جارہی ہے ۔ کئی برسوں سے پریا کماری لاپتہ ہے جس کی بازیابی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں ۔ماہی گیروں کے لیے بھی پالیسی مرتب کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں