این اے 133،این اے 79میں دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن کالعدم

این اے 133،این اے 79میں دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن کالعدم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے این اے 133قصورسے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عظیم الدین لکھوی اوراین اے 79گوجرانوالہ سے احسان اللہ ورک کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

دونوں درخواستوں پرسماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ روز کی۔درخواست گزاروں نے موقف اپنایاتھاکہ فارم 47 جاری ہوچکا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم جاری نہیں کرسکتا۔این اے 133میں ن لیگی امیدوار رانا اسحاق خان اور این اے 79میں ذوالفقار بھنڈر کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا ۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جس طرح کے فیصلے آرہے ہیں وہ پریشان کن ہیں ،ایسا ہونا نہیں چاہئے ،انہوں نے الیکشن کمیشن کے وکیل کی طرف سے ہدایات لینے کیلئے مہلت کی استدعا بھی مسترد کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پی پی 165 سے کامیاب رکن صوبائی اسمبلی احمر رشید کی دوبارہ گنتی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر جاری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے وکلا سے دلائل طلب کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں