وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیاسی معاملات پر مشاورت

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورکی  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیاسی معاملات پر مشاورت

راولپنڈی(آئی این پی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا نے پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ۔

جیل میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی سیاسی معاملات سمیت اہم امور پارٹی ورکرز کنونشنز پر مشاورت کی گئی۔ملاقات 30منٹ تک جاری رہی، علی امین میڈیا سے بات کیے بغیر نکل گئے ۔وزیراعلٰی کے پی کے سے 30منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں جمعہ سے شروع ہونے والے احتجاج سمیت ورکرز کنونشنز کے انعقاد پر بھی اہم مشاورت کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں