9سال قبل قطر سے کئے معاہدے کی کابینہ سے دوبارہ منظوری

9سال قبل قطر سے کئے معاہدے کی کابینہ سے دوبارہ منظوری

اسلام آباد(نمائندہ دنیا ،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے 9 سال قبل قطر سے کیے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہونے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چھان بین کے باجودہ معاہدے کی کابینہ سے توثیق کی دستاویز نہ مل سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر قطر کے 2015 میں دورہ پاکستان کے د وران معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے ، قطر نے معاہدے کی منظوری کے بعد دستاویزپاکستان کے حوالے کردی تھیں۔ذرائع نے بتایاکہ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معلومات کاتبادلہ، ریسرچ اور اسٹڈیز ہونا تھیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 9 سال پرانے معاہدے کی کابینہ سے دوبارہ منظوری حاصل کرلی گئی، قومی ورثہ ڈویژن کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں