گھوٹکی :پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ،1اہلکار شہید،2 کااغواوبازیابی

گھوٹکی :پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا  حملہ،1اہلکار شہید،2 کااغواوبازیابی

گھوٹکی ، ٹھل،میرپور ماتھیلو (نمائندگان دنیا، مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں کچے کے ڈاکو بے لگام ہوگئے ،2 پولیس اہلکاروں سمیت مزید8 افرادکو مختلف مقامات سے اغوا کرلیا۔

گھوٹکی کے قریب قادر پور کاٹھ پل پر ڈاکوؤں نے پولیس چوکی نمبر 5 کو گھیرے میں لے کر حملہ کر دیا۔ حملے میں پولیس اہلکار شاہ علی سیال موقع پر ہی شہید ہو گیا، چوکی پر موجود ایک پولیس اہلکار کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے فوری موقع پر پہنچ کر مقابلے کے دوران ایک ڈاکو رانو سندرانی کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا جو فرار ہو گیا، جبکہ ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں محمد خان گبول اور قیصر کلہوڑو کو اسلحے سمیت اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے ، جنہیں 5 گھنٹے بعد ہی بازیاب کرالیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں