الیکشن کمیشن کاپی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پرپھراعتراض

الیکشن کمیشن کاپی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پرپھراعتراض

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے 30اپریل کوطلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 30اپریل کو پیشہونے کی ہدایت کی ہے ، الیکشن کمیشن نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنز پر اعتراض عائد کیا ہے ، پی ٹی آئی نے 4مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کر پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں