سوشل ، ڈیجیٹل میڈیا کی نگرانی کیلئے اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ

 سوشل ، ڈیجیٹل میڈیا کی نگرانی  کیلئے اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ

اسلا م آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام کافیصلہ کیاہے ۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام کا مقصد سوشل وڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل اکنامی، کمیونیکیشن کی ریگولیشن، رجسٹریشن، لائسنسنگ اور نگرانی کرنا ہے ۔

وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے ڈیجیٹل و سوشل میڈیا کی نگرانی اور قواعد وضوابط کے معاملات الگ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ وفاقی حکومت ڈیجیٹل و سوشل میڈیا کی نگرانی اور قواعد وضوابط کے لئے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کرے گی ۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام کامقصد سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا اور سرکاری ونجی سیکٹر میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ٹرانزیکشن کے لئے قواعد وضوابط تیار کرنے ہیں۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ملک میں سوشل و ڈیجیٹل میڈیا او ر ڈیجیٹل اکنامی وکمیونیکشن کمپنیوں کی رجسٹریشن اور لائسنس جاری کرے گی۔ اتھارٹی سوشل و ڈیجیٹل میڈیا پر ملک و ریاست کے خلاف پراپیگنڈا ، جعلی اکائونٹس اور ویب سائٹس کے لئے غیر قانونی سرگرمیوں ، غیر اخلاقی جرائم کے خلاف کارروائی کرے گی جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں