عاصمہ جہانگیر کانفرنس:طالبعلم کا جرمن سفیر کی تقریرکے دوران غزہ بارے احتجاج

عاصمہ جہانگیر کانفرنس:طالبعلم  کا جرمن سفیر کی تقریرکے  دوران غزہ بارے احتجاج

لاہور (کورٹ رپورٹر،دنیا نیوز )عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر الفریڈ گرینیز کی تقریر کے دوران لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آزاد کشمیر کے طالبعلم نے غزہ کے معاملے پر شدید احتجاج کیا۔

طالب علم علی حسن نے کانفرنس کے دوران جرمنی میں فلسطین کے حق کیلئے احتجاج میں گرفتاریوں کے خلاف سوال کیا، طالب علم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ سفیر انسانی حقوق پر تقاریر کرتے ہیں اور اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہیں۔احتجاج کے دوران دیگر طالب علم بھی مشتعل ہوگئے اور کانفرنس ہال میں شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔جرمن سفیر نے جواباً کہا شور نہ مچائیں ،یہ بات کرنے کا فورم ہے ،سکیورٹی نے نعرے بازی کرنے والے تمام نوجوانوں کو کانفرنس سے باہر نکال دیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی سفیر جین میریٹ نے کہا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر کابینہ کمیٹی بنائی جائے ۔ ووٹوں کی گنتی کے مسائل جمہوریت کو کمزور کرتے ہیں۔ نیدرلینڈز کی سفیر ہینی فولک نے کہا سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی بندش جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں