ملازمتوں کیلئے جی بی کے کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے وزیراعلیٰ کا وزیراعظم کو خط

 ملازمتوں کیلئے جی بی کے کوٹے  پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے   وزیراعلیٰ کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنائے ، سوشل سکیو رٹی انسٹیٹیوشن، لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت وفاقی اداروں میں مشتہر آسامیوں پر گلگت بلتستان کے کوٹہ پر عمل کروایا جائے ۔حاجی گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے متعین کوٹے کو یقینی بنانے میں وزیر اعظم بھرپور کردار ادا کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں