شرقپور میں نامعلوم خاتون سمیت 2 افراد قتل ، نوجوان زخمی

شرقپور میں نامعلوم خاتون سمیت 2 افراد قتل ، نوجوان زخمی

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)شیخوپورہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے نوجوان،نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شرقپور کی حدود میں واقع لاہور شر قپور روڈ کی آبادی فتو والا میں عبداللہ اور زمان عرف جانی وغیرہ نے دیرینہ دشمنی پر اپنے مخالف زمیندار محمد یوسف کے بیٹے محمد شاہد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ گولیاں لگنے سے ایک نوجوان ناصر زخمی ہو گیا، ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں تھانہ شرقپور کی حدود میں ہی واقع گاؤں ڈھانہ میں نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش کپڑے میں لپیٹ کا دریائے راوی کنارے جنگل میں پھینک دی ۔شرقپور پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ،مقتولہ کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں