ملکی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ،گورنر سٹیٹ بینک

 ملکی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ،گورنر سٹیٹ بینک

کراچی (اے پی پی) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ئوکے باوجود بحالی کے راستے پر گامزن ہے ۔

،میکرو اکنامک چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکومت اور سٹیٹ بینک کے پختہ عزم کے نتیجے میں معیشت میں نمایاں بہتری آئی ۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں آئی سی ایم اے پاکستان کے کانووکیشن سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحول سے ہٹ کر یہ تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ہماری معیشت کہاں کھڑی ہے اور اس کا رخ کس طرف ہے ۔ آج مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے ، زر مبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر تک بڑھ چکے ہیں دوسری جانب ہم بھاری قرضہ واپس بھی کررہے ہیں، یہ ذخائر9 ارب ڈالر کی سطح عبور کرلیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نمایاں طور پر کم ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں